امریکی خلائی ادارے کا پہلی خاتون خلا باز کو چاند کی سطح پر بھیجنے کا منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی خلائی ادارے کا پہلی خاتون خلا باز کو چاند کی سطح پر بھیجنے کا منصوبہ
امریکی خلائی ادارے کا پہلی خاتون خلا باز کو چاند کی سطح پر بھیجنے کا منصوبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک:امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی خاتون خلا باز کو چاند کی سطح پر اُتارنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت اگلے پانچ سال کے اندر اندر ایک خاتون کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا۔

ناساکے مطابق چاند کے قطب جنوبی کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے خاتون خلا باز کو 2024ء تک چاندپر اُتار دیا جائے گا۔ خاتون خلا باز کے ساتھ ایک مرد کو بھی چاند پر بھیجا جائے گا۔ خاتون خلا باز کو چاند پر بھیجنے کے منصوبے کا نام آرٹمس رکھا گیا ہے جو یونانی دیوتا اپالو کی بہن کے نام پر ہے۔آرٹمس کو چاند کی دیوی سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے حوالے سے پیغامات پر اکاؤنٹ کی معطلی: پی ٹی اے اور ٹوئٹر انتظامیہ آمنے سامنے آگئے

ناسا کے مطابق منصوبے سے قبل چھوٹا سا خلائی اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا جس کا نام گیٹ وے رکھا گیا ہے۔ ناسا کے ماہرین اگلے ایک دو سال میں گیٹ وے پر کام شروع کردیں گے۔ گیٹ وے آرٹمس نامی مشن کو زمین سے دُور لے جانے کے ساتھ ساتھ چاند کی سطح پر واپسی کی تربیت دینے کے کام آئے گا۔

اس وقت ناسا کے شعبۂ خلا بازی میں ڈاکٹر، پائلٹ، سائنسدان اور سی آئی اے کی ایک سابق افسر سمیت کل 12 خواتین کام کر رہی ہیں لیکن فی الحال یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ چاند پر بھیجنے کے لیے انہی میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا یا مطلوبہ خلا باز کا کسی اور شعبے سے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں چہرہ شناسی کے ذریعے رقوم کی خودکار ادائیگی کے حیران کن نظام نے بڑے پیمانے پر کام شروع کردیا اور اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔لاتعداد چینی شہریوں کو نقد رقم، کریڈٹ کارڈ یا بٹوے کی ضرورت نہیں رہی۔

چین کی ان گنت دکانوں اور شاپنگ مالز میں صارفی پہلے سے طے کردہ مقام (پوائنٹ آف سیل) پر پہنچ کر اپنے چہرے کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ صارف اپنا چہرہ صرف چند سیکنڈز کے لیے ایک مشین کے سامنے کرتا ہے جس کے بعد مشین کا خود کار چہرہ شناس نظام صارف کے چہرے سے اس کے اکاؤنٹس کی تفصیلات تک پہنچ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں چہرہ شناسی کے ذریعے رقوم کی خودکار ادائیگی کے نظام نے کام شروع کردیا

Related Posts