کشمیر کے حوالے سے پیغامات پر اکاؤنٹ کی معطلی: پی ٹی اے اور ٹوئٹر انتظامیہ آمنے سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے حوالے سے پیغامات پر اکاؤنٹ کی معطلی: پی ٹی اے اور ٹوئٹر انتظامیہ آمنے سامنے آگئے
کشمیر کے حوالے سے پیغامات پر اکاؤنٹ کی معطلی: پی ٹی اے اور ٹوئٹر انتظامیہ آمنے سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:مسئلہ کشمیر کے متعلق پیغامات کو متعصبانہ قرار دے کر اکاؤنٹ کی معطّلی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹوئٹر انتظامیہ آمنے سامنے آ گئے جس کے بعد پی ٹی اے نے ٹوئٹر صارفین کو بھی شکایات براہِ راست ای میل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق 333 صارفین کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے  پیغامات پھیلانے پر معطّل کردیا گیا ہے۔ ادارے نے ٹوئٹر انتظامیہ سے سخت الفاظ میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ٹی اے سے اس سلسلے میں شکایت کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسمانی بجلی کا گرنا بم دھماکے سے کسی طرح کم نہیں۔سائنسدانوں کا انکشاف

اب تک  ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی صارفین کے 333 اکاؤنٹس کو بحالی کے لیے ٹوئٹر انتظامیہ کو ارسال کرچکی ہے جن میں سے 67 کو بحال کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹس کے مقامی ہیڈ کوارٹرز میں بھارت کے شہری پاکستان کے مسئلہ کشمیر پر مؤقف کے خلاف کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل مشہور فوٹو شیئرنگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے پوسٹس پر صارفین سے لائیکس کی تعداد چھپانے پر غور شروع کردیا جبکہ صارفین کی بڑی تعداد اس کے حق میں نہیں ہے۔ فیس بک صارفین کہتے ہیں کہ اگر لائیکس کی تعداد ہی معلوم نہ ہو تو فیس بک پر زیادہ سے زیادہ لائیکس جمع کرنے کا جنون اپنی موت آپ مر جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیس بک پوسٹس پر صارفین سے لائیکس کی تعداد چھپانے پر غور شروع کردیا گیا

Related Posts