نادرا نے دفاتر میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادرا کے دفاتر میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی کردیا گیا
نادرا کے دفاتر میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین تمام شہریوں کو لگوانے کی ٹھان لی، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جو لوگ ویکسین نہیں لگواتے، انہیں نادرا دفاتر میں سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو سہولیات سے محروم رکھنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو مراسلے ارسال کیے تھے جس پر یہ اقدام اٹھانا پڑا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ دفتر میں آنے والوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا سختی سے خیال رکھنا ہوگا تاکہ وائرس کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 21 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 76 ہزار 867 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 618 شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 52ہزار403 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ، 21 مزید شہری جاں بحق

Related Posts