پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ، 21 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 21 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 76 ہزار 867 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 618 شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 52ہزار403 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 732مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار644 ہو گئی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 48 ہزار509افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 48ہزار 385، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار593، بلوچستان میں 28 ہزار 321 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 831 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 972افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 832 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 613 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 365 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 317، اسلام آباد میں 785، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 595افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک کو کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔عوام ایس او پیز پر لازمی عمل کریں اور ویکسین لگوائیں، بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ورچوئل میڈیا بریفنگ میں گزشتہ روز ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد میں پاک فوج اور سول انتظامیہ سے مدد لی جائے گی۔حکومت بعض علاقوں میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، حکومت کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

قبل ازیں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو مطلع کر دیا۔

حمزہ شفقات نے 2 روز قبل کہا کہ 4 روز سے اسلام آباد میں کرونا وائرس کی مثبت شرح 1 سے بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی، جن علاقوں میں کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں انکو سیل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: جڑواں شہروں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی