نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ وفاقی حکومت خود کرے، نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif
العزیزیہ ریفرنس، اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سےمتعلق وزارت داخلہ کوکہا ہے کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ وفاقی حکومت خودکرے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نیب نےنے وزرات داخلہ کو جوابی خط بھیج دیا ، نیب کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے لیا ہے، وفاقی حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالےسے خود فیصلہ کرے ۔

نیب کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت صوابدیدی اختیار کے تحت نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے، وفاقی حکومت ہی مجازاتھارٹی ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست دی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے معاملہ ایک خط کے ذریعے نیب کے پاس بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزارتِ داخلہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ قومی احتساب بیورو کو بھیج دی

نیب نے وزیرداخلہ کو جوابی خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ قانونی رائے کے لئے وزارت قانون سے رابطہ کریں، مجرم نوازشریف کےخلاف متعدد مقدمات زیرالتواہیں، غیرمشروط طورپر مثبت جواب نہیں دے سکتے،میڈیکل رپورٹ نیب کو فراہم کی جائے، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے مضبوط شواہد ہونے چاہییں۔

بعد ازاں آج وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کو بھجوائی تھی اور کہا جارہا تھا کہ جائزہ لینے کے بعد نیب معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوائے گی، تاہم اب نیب کے جواب کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر وزارت داخلہ کے پاس آگیا ہے۔

خیال رہے نوازشریف کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے، جس کے باعث سابق وزیرِاعظم کی لندن روانگی منسوخ ہوگئی، انھوں نے قطرائیرلائن کی پرواز میں سیٹیں بک کرائی تھیں۔

Related Posts