مرید عباس قتل کیس :نیب کا ملزم عاطف زمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :نیب کا ملزم عاطف زمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ ،ملزم سے تفتیش، گھر اور دفتر کی تلاشی کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا. دوسری جانب جیل پولیس کی سے ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول بھی جاری ہے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے کئی کئی گھنٹے رشتے داروں سے ملاقات کراتے رہے۔

اینکر مرید عباس قتل کیس اور عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کا معاملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد عمیر نے ملزم عاطف زمان سے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں درخواست دی کی جیل حکام کو ملزم عاطف زمان تفتیش کے لیے ہدایت جاری کی جائیں جبکہ عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کی نیب کراچی نے ملزم عاطف کے گھر اور دفتر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ جاری کیا جائے۔

مزید پڑھیں :فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ

درخواست میں کہا عاطف زمان کے دفتر اور گھر میں اہم شواہد موجود ہونے کی ٹھوس اطلاعات ہیں، دستاویزات کی ریکوری سے عاطف زمان کے خلاف جاری انکوائری جلد مکمل ہوسکے گی۔

ملزم کا دفتر ڈی سیل کرنے کی اجازت اور سرچ وارنٹ جاری کیے جائیں،عاطف زمان کے خلاف شواہد جمع کرنے دفتر پر چھاپہ مارنے کے لیے مجسٹریٹ بھی مقرر کیا جائے، عدالت نے سرکاری وکیل کو 16 نومبر تک کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

دوسری جانب سے جیل پولیس کی جانب سے ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کو وی آئی پی پروٹوکول بھی جاری ہے، ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے بجائے رشتے داروں سے ملاقاتیں کراتے، میڈیا نے سوال اٹھایا تو پہلے لاک اپ اور پھر تاخیر سے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان پر 2 دسمبر کو فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

Related Posts