فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:عاطف زمان فراڈ کیس میں نیب کی جانب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عاطف زمان کے خلاف30سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کیاہے۔

عاطف زمان فراڈ کیس میں تیس سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کرلیا۔نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر جعلسازی کیس کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا ، ٹائر بزنس میں پرکشش سرمایہ کاری کا خواب دکھا کر فراڈ کیا گیا۔

ڈی جی نیب کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں عاطف زمان فراڈ کیس پر مکمل بریفنگ دی گئی ،نیب کے مطابق فراڈ کے ماسٹرمائنڈ عاطف زمان نے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا۔

30متاثرین نے نیب کراچی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرواکر دستاویزات جمع کروائیں ،ڈی جی نیب نے تفتیشی ٹیم کو مقررہ وقت میں انکوائری مکمل کرنے اور عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا پتا لگانے کی ہدایت کردی۔

Related Posts