ڈسکہ، این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تحریکِ انصاف ہی جیتے گی۔علی اسجد ملہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسکہ، این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تحریکِ انصاف ہی جیتے گی۔علی اسجد ملہی
ڈسکہ، این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تحریکِ انصاف ہی جیتے گی۔علی اسجد ملہی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈسکہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں پولنگ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں عوام کا فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حق میں ہوگا، انتخاب پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین گزشتہ انتخاب کی طرح ضلع کے باہر سے بہت سے لوگوں کو لے کر آئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں جیت تحریکِ انصاف کی ہوگی۔علی زیدی

گفتگو کے دوران علی اسجد ملہی نے کہا کہ مخالفین پہلے کی طرح اِس بار بھی شکست کھائیں گے، اس لیے خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضمنی الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی اور آج رات یہ جیت پورا پاکستان دیکھے گا۔

انہوں نے سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان بھی حلقے میں ضمنی انتخاب کے دوران محنت اور جانفشانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کیلئے ڈسکہ میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ عوام ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔

 ڈسکہ میں حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کیلئے آج پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کا ضمنی انتخاب، ڈسکہ میں پولنگ شروع 

Related Posts