عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی دی جائے۔مشاہد حسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی اور رہائی دے۔ انتخابات میں تحریکِ انصاف اکثریت حاصل کرنے والی واحد پارٹی بن کر ابھری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہارِ خیال کے دوران ن لیگی سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ لیڈر شپ اور اسٹیٹس مین شپ دکھائی جائے۔ نواز شریف بھی ہاتھ بڑھائیں، دل بڑا کریں۔ ن لیگی قیادت کو عمران خان کے پاس ضرور جانا چاہئے۔

اظہارِ خیال کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ اگر فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو یہ موقع ضائع ہوسکتا ہے۔ حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی دے۔ عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو رہا کریں۔ ساتھ ہی ساتھ حسین بلوچ اور کے پی کے لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کیا جائے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم کا عہدہ پی پی پی کو دیں اور خود صدرِ مملکت بنیں۔ پی ٹی آئی کو بھی سسٹم کا حصہ بنائیں۔ ماضی کی غلطیاں دہرانا بند ہونا چاہئے۔ سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ مل جل کر قومی حکومت کا حصہ بن جائیں۔

انہوں  نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کا رخ کرنا ہوگا۔ 8فروری کو ملک بھر کے عوام اور ووٹرز نے ثابت کیا کہ وہ ملکی نظام پر اعتماد کرتے ہیں۔ ملک کی 3 بڑی سیاسی جماعتیں مل کر حکومت سازی کا فیصلہ کریں۔ 

Related Posts