مسرت عالم بھٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسرت عالم بھٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا
مسرت عالم بھٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے متحرک سیاسی اتحاد کل جماعتی حریت کانفرنس نے 50 سالہ مسرت عالم بھٹ کو نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق بزرگ سیاسی رہنما اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد مسرت عالم بھٹ کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد 7 ستمبر کو کُل جماعتی حریت کانفرنس کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نئے چیئرمین سمیت وائس چیئرمین کا انتخاب بھی کیا گیا۔

اجلاس میں بھارتی جیل میں قید آزادی پسند رہنما 50 سالہ مسرت عالم بھٹ کو کُل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو بیک وقت وائس چیئرمین کے عہدوں پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران مولوی بشیر احمد عرفانی کو بطور جنرل سیکریٹری کے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران معروف بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدوجہد کے لیے بڑا نقصان قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ حریت رہنما اور جدوجہد آزادی کشمیر کے اہم ستون سید علی گیلانی یکم ستمبر کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ بھارتی جبر اور تسلط کے خلاف ڈٹے رہنے والے سید علی گیلانی گزشتہ 11 سال سے گھر میں نظر بند اور کئی ماہ سے علیل تھے۔

انہوں نے 1960 کی دہائی میں کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی تحریک شروع کی اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے بھارت سے علیحدگی کا بھی مطالبہ کیا۔ وہ 1962 کے بعد 10 سال تک جیل میں رہے اور اس کے بعد بھی اکثر انہیں ان کے گھر تک محدود کردیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر کی نیب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات کے خلاف ریفرنسز کی سماعت

Related Posts