سکھر کی نیب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات کے خلاف ریفرنسز کی سماعت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر کی نیب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات کے خلاف ریفریسنز کی سماعت
سکھر کی نیب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات کے خلاف ریفریسنز کی سماعت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: سکھر کی نیب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا پیش نہ ہونے پر مشیر جیل خانہ جات پر اظہار برہمی، وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ، تاہم اعجاز جکھرانی نے پیش ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی ہے۔

سکھر کی احتساب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر دائر دو ریفرنسز کی مشترکہ سماعت ہوئی،

سماعت عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی سماعت کے موقع پر عدالت نے مشیر جیل خانہ جات کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اعجاز جکھرانی کے خلاف عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے تھے کہ اسی اثناء میں وہ عدالت پہنچ گئے اور انہوں نے اپنے وکیل کی معرفت عدالت سے تاخیر سے پہنچنے پر معافی کی درخواست دی جس پر عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات واپس لے لیے۔

واضح رہے کہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد اثاثے بنانے کے دو ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور ان ریفرنسز میں اعجاز جکھرانی نے پہلے ہی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا

Related Posts