مرید عباس قتل کیس میں مصروف سب انسپکٹر غوث عالم کار پر فائرنگ سے شدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرید عباس قتل کیس میں مصروف سب انسپکٹر غوث عالم کار پر فائرنگ سے شدید زخمی
مرید عباس قتل کیس میں مصروف سب انسپکٹر غوث عالم کار پر فائرنگ سے شدید زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں مصروف سب انسپکٹر کی کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں بریگیڈ تھانے کی حدود میں ایس آئی غوث عالم کی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے باعث ایک گولی ان کے چہرے پر جا لگی جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام، مسلح افراد نے پولیس اہلکارسے موٹر سائیکل نقدی لوٹ لی

زخمی ایس آئی غوث عالم کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق شعبہ انویسٹی گیشن کے سب انسپکٹر غوث عالم کو ساؤتھ زون میں تعینات کیا گیا تھا اور آج صبح کے وقت 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے 4 نامعلوم ملزمان نے ان پر حملہ کردیا۔

کراچی پولیس کے مطابق جیسے ہی سب انسپکٹر غوث عالم کی گاڑی سگنل پر رکی تو ملزمان نے فائرنگ کی اور ایک ہی گولی چلائی گئی جو ان کے جبڑے پر لگی تاہم سب انسپکٹر نے اس کے بعد گاڑی چلا دی۔

پولیس کے مطابق گوڑی آگے جا کر ایک رکشے سے ٹکرا گئی جبکہ اس سے قبل اینکر مرید عباس کے ہائی پروفائل کیس میں مصروفِ تفتیش سب انسپکٹر نے ایک اہم  ملزم کو گرفتار بھی کر لیا جسے واردات سے 3 گھنٹے قبل تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عادل زمان نامی یہ ملزم اینکر مرید عباس کیس میں انتہائی مطلوب ہے جبکہ زخمی سب انسپکٹر غوث عالم کراچی آپریشن سمیت دیگر انتہائی اہم مقدمات پر کام کر رہے تھے، اس لیے حملہ آوروں کی شناخت کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر گڈانی کی جیل میں لیڈی وارڈن کو فرار ہونے کے لالچ کے باعث قیدیوں نے حملہ کرکے قتل کردیا۔ قتل کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع حب کی گڈانی میں واقع سنٹرل جیل میں پیش آیا جہاں زویا نامی لیڈی وارڈن کو جان سے مارنے کی نیت سے وزنی ہتھیار کی مدد سے وار کرتے ہوئے  قتل کر دیا گیا جبکہ علاقہ پولیس کے مطابق اس جرم کا ارتکاب  روس سے تعلق رکھنے والی خواتین قیدیوں نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرار ہونے کا لالچ: گڈانی میں نوجوان لیڈی وارڈن کو قیدیوں نے جیل میں قتل کردیا

Related Posts