فرار ہونے کا لالچ: گڈانی میں نوجوان لیڈی وارڈن کو قیدیوں نے جیل میں قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرار ہونے کا لالچ: گڈانی میں نوجوان لیڈی وارڈن کو قیدیوں نے جیل میں قتل کردیا
فرار ہونے کا لالچ: گڈانی میں نوجوان لیڈی وارڈن کو قیدیوں نے جیل میں قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے شہر گڈانی کی جیل میں لیڈی وارڈن کو فرار ہونے کے لالچ کے باعث قیدیوں نے حملہ کرکے قتل کردیا۔ 

قتل کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع حب کی گڈانی میں واقع سنٹرل جیل میں پیش آیا۔ زویا نامی لیڈی وارڈن کو جان سے مارنے کی نیت سے وزنی ہتھیار کی مدد سے وار کرتے ہوئے  قتل کر دیا گیا ۔ علاقہ پولیس کے مطابق اس جرم کا ارتکاب  روس سے تعلق رکھنے والی خواتین قیدیوں نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ منزل ٹارگٹ کلنگ: مدنی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ کے سر پر وزنی لوہا مارا گیا۔ جس کے باعث وہ موقعے پر جاں بحق ہوگئی۔ گڈانی کی رہائشی 23 سالہ زویا گزشتہ کچھ عرصے سے حب جیل میں تعینات تھی ۔

لیڈی کانسٹیبل زویا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں غلط پارکنگ کے باعث شروع ہونے والے جھگڑے میں نوجوان لڑکے پر مبینہ تشدد کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ جھگڑے کے وقت نجم الحسن نامی نوجوان گھر کے لیے ضرورت کا سامان خریدنے مارکیٹ میں آیا تھا۔

نجم الحسن کے بیان کے مطابق درخشاں کمرشل کلفٹن کے علاقے میں اس  نے اپنی گاڑی غلط جگہ پارک کی جس کے باعث بااثر سیاسی شخصیت کی گاڑیوں کا راستہ بلاک ہوگیا جس کے بعد  سامان خرید کر واپس آنے والے نجم کو متعدد گارڈز نے چاروں طرف سے گھیر کر تشدد کرتے ہوئے زمین پر گرا دیا۔ 

 مزید پڑھیں: نوجوان لڑکے پر غلط پارکنگ کے باعث مبینہ تشدد کرنے والے 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج

Related Posts