سندھ پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام، مسلح افراد نے پولیس اہلکارسے موٹر سائیکل نقدی لوٹ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulistan-e-Johar encounter: Police identifies owner of the car

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلح افراد نے پولیس اہلکارسے موٹر سائیکل نقدی لوٹ لی ،مزاحمت پر گولی مار کر فرار
کراچی :خیرپور پولیس جرائم کنٹرول میں ناکام مسلح افراد نے پولیس اہلکارسے موٹر سائیکل نقدی لوٹ لی مزاحمت پر گولی مار کر فرار ، ایک ماہ میں شہری 2سوسے زائد موٹر سائیکلوں سے لاکھوں روپے نقدی ،سینکڑوں موبائل فون سے محروم ہوگئے ۔

خیرپور جعلی سرچنگ ،کومبنگ آپریشن کے نام پر دیہاتیوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ہزاروں روپے مبینہ رشوت وصول کرکے آزاد کرنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ کوٹڈیجی کی حدود سوہو کناسرا پولیس چوکیکے قرین نامعلوم مسلح افراد نے تھانی اے سیکشن پر ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جانے والے پولیس اہلکار قربان خاصخیلی کو اسلحہ کے زور پر روک کر یرغمال بنا لیا ۔

پولیس اہلکار سے 3ہزار نقدی ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تو پولیس اہلکار نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے گولی مار کر پولیس اہلکار کو زخمی کرکے فرار ہو گئے فائر کی آواز سن کر مقامی افراد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو سول اسپتال خیرپور منتقل کیا اس سلسلے میں شہریوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں شہری 200سے زائد موٹر سائیکلوں ،لاکھوں روپے نقدی ،سینکڑوں موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو چکے ہیں چوری لوٹ مار کی ورداتوں میں تھانہ اے سیکشن نمبر ون پر ہے جہاں موٹر سائیکلوں کی چوری کی روزانہ چار سے پانچ واداتیں ہوتی ہے سینئر صحافی آصف زیدی کی موٹر سائیکل کی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور چور کی فوٹو بھی اعلی افسران کو دیئے ایک ہفتہ گذر گیا مگر پولیس چور کو قانون کی گرفت میں نا لا سکی شہریوں نے مزید بتایا کہ جب ضلع میں پولیس اہلکار ہی محفوظ نا ہو تو شہریوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے شہریوں نے بتایاکہ خیرپور پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکامی کا اہم صبب شہریوں سے جارحانہ رویہ جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ افذائی ان کے فون پر پکڑ دھڑ کے فرائض انجام دے ایسے واقعات متعدد ہیں جو منظر عام سے محروم رہے ہیں اب 92 نیوز جرائم کی روک تھام کے لئے ہر جرائم کو منظر عام پر لاکر انتظامیہ کو آگاہی دے گا تاکہ وہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہنگامی اقدام اٹھاکر عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرسکے۔

Related Posts