بندہ حادثاتی طور پر چیئرمین بنتا ہے تو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے، مراد سعید کا بلاول بھٹو کو جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول کے ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ بندہ حادثاتی طور پر چیئرمین بنتا ہے تو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ جب زیادہ پرچیاں ہاتھ میں ہوتی ہیں تو بندہ بار بار لانچ ہونے کے بعد بھی لانچ نہیں ہوپاتا، بندہ زرداری ہو تو بھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتااور اگر بندہ صرف زرداری لکھے تو لوگ سیدھا کرپٹ ہی سمجھنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بندہ عمران خان پر تنقید کرکے لیڈر بننے کی کوشش کرتا ہے تو بھی بات نہیں بنتی۔انہوں نے کہاکہ بندہ جتنی تنقید زیادہ کرتا ہے عوام اتنی ہی توجہ سے سندھ میں عوام کا حال پوچھنا شروع کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اب نہ امپائر کی انگلی نہ جعلی تبدیلی ، صرف عوام کی مرضی چلے گی ، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ بندہ این آر او لینے کیلئے “مولوی صاحب” کے کنٹینر پر پہنچ جاتا ہے، ’’مولوی صاحب‘‘کے کنٹینر سے بھی کچھ نہیں ملتا تو دوبارہ جمہوریت کا دعویدار بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے، بندہ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کردے تو ابو کی خلاصی کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بندہ جتنا جلدی قوم کے پیسے واپس کرتا ہے ابو کی جان چھوٹنے کے امکانات اتنے ہی روشن ہوتے ہیں۔

Related Posts