اب نہ امپائر کی انگلی نہ جعلی تبدیلی ، صرف عوام کی مرضی چلے گی ، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto talks to party workers in sialkot

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہاکہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ اب نہ امپائرکی انگلی، نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔

مزیر پڑھیں : آج پھر ملک پرظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، بلاول بھٹو

اسی بیان کے ساتھ انہوں نے 18 اگست 2019 کی اپنی ویڈیوبھی شیئر کی ہے جس میں وہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹونے ویڈیو میں کہاکہ جو سلیکٹڈ ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو امپائر کی انگلی پسند آئی اور جنہوں نے سلیکٹ کیا میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد نے ملاقات کی، جس میں انھوں نے پارٹی قیادت کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹونے کہاکہ جیالوں کا کام عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے، جیالے شب و روز خدمت کا سفر جاری رکھیں اورعام آدمی کے معیار زندگی کی بہتری کے لیے کام کرے۔

Related Posts