ایم کیو ایم کا 3 جولائی کو سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM Pakistan
ایم کیو ایم (پاکستان) نے سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا مطالبہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 3 جولائی کو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی زیرقیادت حکومت سندھ کے خلاف عوامی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں ڈی ایم سی سینٹرل کے ملازمین کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الوسیم نے 3 جولائی کو سندھ حکومت کے خلاف کراچی میں ریلی کا اعلان کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن عبد الواسیم نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے شہر کے بارے میں متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ ایم کیو ایم لڑائی اور ہنگامہ آرائی نہیں چاہتی ، اس شہر اور لوگوں کے حقوق چاہتی ہے۔

اس موقع پرڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ رویہ سوتیلی ماں کا نہیں بلکہ ڈائن کا ہے۔ممبر قومی اسمبلی اسامہ قادری نے کہا کہ صوبائی حکومت 18 ویں ترمیم کی آڑ میں مقامی لوگوں کے حقوق پامال کررہی ہے۔ اگر اس عمل کو نہیں روکا گیا تو وسطی بلدیہ کے ملازمین ہڑتال پر جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم لسانیت سے گریز کرے شہر کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے، ناصر حسین شاہ

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ریلی کے اعلان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے،رسی جل گئی پر بل نہیں گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ نے اپنے قائد سے ترک تعلق کر دیا ہے تو ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں۔

تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کروا کر روشنیوں کے شہرکراچی کا بیڑہ غرق کرنے والے تو آپ لوگ ہیں۔اب روز آکر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے با شعور عوام اب آپ لوگوں کو پہچان چکے ہیں۔

Related Posts