وفاقی حکومت کی مثبت فیصلہ سازی سے اپوزیشن سٹپٹا گئی ہے۔ بلال غفار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں مہنگائی کی اصل ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں، بلال غفار
ملک میں مہنگائی کی اصل ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں، بلال غفار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی مثبت فیصلہ سازی سے اپوزیشن سٹپٹا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی بلال غفار نے وفاقی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے عوام کو باقاعدہ اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ حکومت کی کارکردگی رپ تنقید کرنے والے اپنے ماضی پر نظر ضرور ڈالیں۔

حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ 1 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں 14 فیصد اضافہ خوش آئند ہے جبکہ حکومت کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں ایک ماہ میں ترسیلاتِ زر میں 2.8 ارب کا اضافہ قابلِ تحسین ہے۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما بلال غفار نے کہا کہ حکومت نے مالی بحران کے باوجود 5000 ارب کے قرضوں کی ادائیگی کی۔ کورونا وائرس پر کنٹرول اور درآمدات میں 6 فیصد اضافہ وزراء کی کاوشوں کے سبب ہے۔ خارجہ پالیسی اقدامات قابلِ ستائش ہیں جبکہ خارجہ پالیسی پر تنقید کرنے والوں کے دور میں کوئی وزیرِ خارجہ نہیں تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر بلدیات سندھ وزارت کے اہل نہیں۔بلال غفار

Related Posts