پی آئی اے پر یورپ کے ساتھ ساتھ مزید ممالک بھی پابندی لگا دیں گے۔شیری رحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ارب ڈالر قرضے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے،شیری رحمن
ایک ارب ڈالر قرضے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے،شیری رحمن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جس طرح پی آئی اے کو یورپ میں کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، مزید ممالک بھی پابندی لگا دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قومی سطح پر پائلٹس کی نااہلی پر ان کو تصدیقی عمل سے گزارنا قومی سطح پر ہتکِ عزت کا باعث بنا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی آئی اے پر مزید پابندیاں بھی جلد لگا دی جائیں گی جبکہ ہمیں یہ سب دیکھ کر انتہائی افسوس ہے جبکہ غیر سنجیدہ حکومت تمام تر مسائل کی جڑ ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر شیری رحمان نے یہ بات پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور موجودہ فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر کے ٹوئٹر پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب پی آئی اے یورپ میں فضائی آپریشن نہیں کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بتائیں،ڈونرز کی رقم کہاں چلی گئی؟ شیری رحمان

Related Posts