عمران خان بتائیں،عالمی ڈونرز سے آنے والی رقم کہاں چلی گئی؟ شیری رحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان بتائیں،عالمی ڈونرز سے آنے والی رقم کہاں چلی گئی؟ شیری رحمان
عمران خان بتائیں،عالمی ڈونرز سے آنے والی رقم کہاں چلی گئی؟ شیری رحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ اور کسی ادارے کی جانب سے امداد نہیں دی گئی۔ عمران خان جواب دیں کہ عالمی ڈونرز سے آنے والی امدادی رقم کہاں چلی گئی؟۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاکہ اگر عمران خان کو غریبوں کی امداد کی اتنی فکر تھی تو بجٹ میں بی آئی ایس پی کا فنڈ کیوں نہ بڑھایا گیا؟ ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے باوجود عمران خان کنفیوژ ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں کرپارہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ انڈیا امریکا کی بات کرنے والے عمران خان پہلے یہ تو بتائیں کہ پاکستان کا کورونا وائرس سے ریکوری کا ریٹ اتنا کم کیوں ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب عمران خان پاکستان کے غریب ترین ہونے کی دہائیاں دے رہے ہیں اور پھر عوام سے چندہ بھی مانگ رہے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمارٹ یا نان اسمارٹ کوئی بھی لاک ڈاؤن کریں، اپنے بنی گالا محل میں محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو غریبوں کی فکر کرنا چاہئے جو ان کی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وائرس سے مررہے ہیں۔

Related Posts