کل سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کل سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
کل سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ23اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پرموجود ہے۔ ڈپریشن راجھستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مون سون سسٹم کا زیادہ ترحصہ زمین پرہونے کے باعث شدت زیادہ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایاکہ 23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثر انداز ہوسکتا ہے۔

مون سون کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:خیرپور میں مسجد کی چھت گر گئی، 10افراد جاں بحق، 100زخمی

کراچی میں 24 اگست کی شام یا رات سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان ہے۔ مغرب کی جانب ہونے پر یہ سسٹم پورے سندھ میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

Related Posts