خیرپور میں مسجد کی چھت گر گئی، 10افراد جاں بحق، 100زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے شہر خیر پور میں سیلاب متاثرین کو پناہ دینے والی مسجد کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسجد کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ خیر پور کے علاقے احمد پور میں پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ملیر ندی میں ڈوبی کار سے لاپتہ خاتون کی لاش بھی برآمد

خیر پور میں سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد نے مسجد میں پناہ لے رکھی تھی۔ بارش کے باعث خیر پور، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں صورتحال تشویشناک ہے۔ لاڑکانہ میں 3روز کے دوران 200سے زائد مکانات گرے۔

بارش کے دوران مختلف حادثات سے لاڑکانہ میں کم از کم 11افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹنڈو الہیار میں 4بچوں سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 1800 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

حیدر آباد میں 4روز بعد بھی متعدد نشیبی علاقے، گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں۔ سیہون، نواب شاہ اور دادو سمیت مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین نے بارش کا پانی نہ نکلنے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے روڈ بلاک کردی۔ احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ بارش کے دوران متعدد شہروں کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا۔ 

 

Related Posts