وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع
وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں آلو، پیاز ، ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایاگیا کہ ایران، افغانستان کیساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ٹماٹر 480روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا

ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ ملک میں آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق سمری منظوری کیلئے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

خیال رہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Related Posts