میرا کیریئر تباہ کرنے کے پیچھے مکی آرتھر کا ہاتھ ہے، عمر اکمل کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرا کیریئر تباہ کرنے کے پیچھے مکی آرتھر کا ہاتھ ہے، عمر اکمل
میرا کیریئر تباہ کرنے کے پیچھے مکی آرتھر کا ہاتھ ہے، عمر اکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل  نے سابق کوچ مکی آرتھر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ انہوں نے میرا کیریئر تباہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ  سابق ہیڈکوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کے باعث مجھ سے بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع چھین لیا گیا۔

مڈل آرڈر بلے باز نے الزام عائد کیا کہ مکی آرتھر کے میرے ساتھ ذاتی مسائل تھےلیکن اس وقت ٹیم انتظامیہ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور وہ آج تک خاموش ہیں، تاہم مکی نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے مجھ پر سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینا ولیمز کی بذریعہ وائلڈ کارڈ ٹینس کورٹ میں واپسی

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے اُن نایاب کرکٹرز میں شامل ہوں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے درخواست کی  تھی کہ وہ 2016 کے ورلڈکپ کے دوران ٹیم منجمنٹ سے مجھے تیسرے نمبر پر بھیجنے کی سفارش کریں لیکن کچھ نہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈری فاسٹ باؤلر تھے لیکن میں انہیں بطور ہیڈکوچ نہیں سمجھ سکا۔

Related Posts