محکمہ موسمیات کی سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز تک  موسم گرم اور خشک رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ اسی سسٹم کے تحت سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش اور چند مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔ کراچی میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں جنوب مغربی ہوائیں 15 ناٹ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی کے موسم میں بہتری مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے پر ہوگی۔

آج اتوار 2 مئی کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک تاہم کوئٹہ، زیارت، سبی، بارکھان، قلات، حضدار، ژوب، تربت اور دالبندین کے اضلاع میں آندھی اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز خضدار اور کوئٹہ کے گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے اوقات میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، نوشہرہ ، دیر، وزیرستان اور کرم میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالےکےلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

Related Posts