سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالےکےلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالےکےلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالےکےلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم انسپیکشن کمیشن (پی ایم آئی سی) کے چیئرمین احمد یار ہیرج نے سعودی عرب کے سفارتخانے میں سمندر پار پاکستانیوں کو متعدد سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی پر تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

4 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پی ایم آئی سی کے رکن سید عاکف کریں گے اور اس میں وزارت خارجہ، داخلہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے سینیئر افسران بھی شامل ہیں۔

واضح رہےکہ گذشتہ وزیراعظم پاکستان نے سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد یہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

پی ایم آئی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیم دیگر معاملات کے علاوہ جن معاملات کی تحقیقات کرے گی ان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مختلف خدمات کی فراہمی میں نااہلی، تارکین وطن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھتہ خوری کرنا، بہانے بہانے سے تاخیر کرنا، نتیجے میں ملک بدری کرنا شامل ہیں۔

اس کے ساتھ کمیٹی خدمات کی فراہم کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز کا معائنہ کرے گی کہ کیا یہ ایس او پیز ریلیف فراہم کررہے ہیں یا خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق تحقیقاتی کمیشن سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور سمندر پار پاکستانیوں کو خدمات کی بہتر فراہمی کےلیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ تحقیقاتی کمیشن اس کے علاوہ موجودہ شکایت کے حل کے طریقہ کار کی جانچ، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں ناکامی کا بھی جائزہ لے گی۔

پی ایم آئی سی نے تمام سمندر پار پاکستانیوں کو بالخصوص سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں کچھ معلومات رکھتے ہیں انہیں اسلام آباد میں دفتر وزیراعظم میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آئی سی، افتخار احمد سے 5 مئی تک ای میل، ڈاک، یا واٹس ایپ کے ذریعے کالز اور مسیج کرنے کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم انسپیکشن کمیشن نے رابطے کے لیے +923202546382 نمبر اور complaints.ops@gmail.com ای میل ایڈریس بھی فراہم کیا ہے۔

Related Posts