محسود قبائل کا کراچی میں ڈکیتیوں کیخلاف بڑا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسود قبائل
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں جرگہ ہوا جس میں محسود قبائل نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈکیتی میں مارے گئے محسود کے جنازے میں شرکت نہیں کریں گے، نہ ہی کسی ڈکیت کو محسود قبرستان میں دفن ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کے خلاف محسود قبائل نے بڑا جرگہ کیا۔ گزشتہ روز ہونے والے طویل اجلاس (جرگے) میں محسود قبائل کے نوجوانوں کیلئے اہم تجاویز دی گئیں۔

اجلاس کے دوران یہ تجویز سامنے آئی کہ محسود قبائل نے اتفاق کیا کہ محسود برادری کا کوئی بھی شخص اگر ڈکیتی میں ملوث ہو تو اسے چھڑانے کیلئے کوئی تھانے یا عدالت نہ جائے۔ ایک اور تجویز یہ دی گئی کہ ڈکیت شخص کے جنازے کا بائیکاٹ کیا جائے اور اسے اپنے قبرستان میں تدفین کی اجازت بھی نہ دی جائے۔

تجویز یہ بھی دی گئی کہ ڈکیت شخص کے گھر والوں کا سماجی مقاطعہ (بائیکاٹ) کردیا جائے اور یہی رویہ منشیات فروشوں کے ساتھ بھی روا رکھنے کی تجویز سامنے آئی۔ ترجمان جرتگہ مفتی خالد کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کی ذیلی شاخوں نے اپنی تجاویز دے دی ہیں اور اب ایک بااختیار کمیٹی کو تجاویز کاجائزہ لینا ہے۔

ترجمانِ جرگہ مفتی خالد نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کن کن تجاویز پر عمل کیا جاسکتا ہے، تجاویز کا جائزہ لیں گے اور باقاعدہ نکات تحریر کیے جائیں گے۔ جرگہ منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جرائم میں ملوث افراد کو محسود قبائل برادری کے ذریعے جرائم سے روکنے کی کوشش کریں اور جرائم پر قابو پانے کی راہ نکالی جائے۔

Related Posts