شہزادہ ہیری کی بیوی کے دوست کے ساتھ ڈنر کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے گزشتہ دن اپنی دوست ٹیری ووڈ کے ساتھ لاس اینجلس میں ڈنر کیا، جس کے ہر طرف چرچے ہیں۔

اس موقع پر ڈچز آف سسیکس کافی خوش نظر آ رہی تھیں، انہوں نے اسپورٹنگ گرے سویٹر اور گہری جینز زیب تن کر رکھی تھی، جس کے اوپر نیوی کوٹ پہن رکھا تھا۔

پیپل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ میگھن پوری شام کے دوران بڑے اچھے موڈ میں رہیں اور خوب مہربان دکھائی دے رہی تھیں۔

میگھن مارکل نے اس موقع پر جاپانی کھانوں کا انتخاب کیا اور بڑی رغبت سے کھایا۔

میگھن مارکل اپنی دوست ٹیری ووڈ کے ساتھ آوٹنگ پر کینیڈا سے واپسی پر گئیں، کینیڈا میں میگھن نے اپنے شوہر پرنس ہیری کے ساتھ انویکٹس گیمز وینکوور وِسلر 2025 کے جشن میں شرکت کی تھی۔

اس دورے سے واپسی پر شہزادہ ہیری اور میگھن نے اپنے پرتپاک استقبال پر کینیڈین عوام سے اظہار تشکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس استقبال نے ہمارے دلوں کو ایک بار پھر کینیڈین عوام کی محبت سے بھر دیا۔ ہم نے وِسلر اور وینکوور کے جشن میں یہاں کے لوگوں کے جذبے اور جوش و خروش کو محسوس کیا، اور اس یادگار دورے کا اہتمام کرنے پر اپنے تمام میزبانوں کے بے حد مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ انویکٹس گیمز پرنس ہیری کے لیے ذاتی اہمیت رکھتے ہیں، انہوں نے 2014 میں اس ایونٹ کی بنیاد رکھی تھی۔

Related Posts