گورنر سندھ سے نئے انڈونیشین قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ سے نئے انڈونیشین قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
گورنر سندھ سے نئے انڈونیشین قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے کراچی میں تعینات انڈونیشین قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہڈیننگریٹ سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ، باہمی تجارتی اور معاشی تعلقات کو گہرا کرنے اور ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی ملک کا تجارتی مرکز ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انڈونیشی سفارتکاروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر انڈونیشین قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لئے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق عمران اسماعیل نے نے مختلف شعبوں میں انڈونیشی سرمایہ کاروں کو دعوت دی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : 49 کرکٹرز پی سی بی کے لیول ون امپائرنگ اور میچ ریفریز کورس میں شریک

Related Posts