میرا کا قیمتی ہیروں کا ہار اور گھڑی پولیس نے برآمد کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پولیس نے میرا کا چوری کیا گیا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا چوری شدہ قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں چیزیں حافظ آباد سے برآمد کی گئی ہیں۔

2 روز قبل اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے چوری کرکے فرارہوا تھا۔ہیرے کے ہار کی مالیت 80 لاکھ روپے جبکہ گھڑی کی مالیت 20لاکھ روپے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قاسم کے قریبی ساتھی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے مطابق ہیروں کے ہار کی مالیت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر وہ پر موجود نہیں تھیں۔

Related Posts