ماضی میں حکومت بنانے میں استعمال کیا گیا اب کوشش کی جا رہی ہے حکومت توڑنے میں استعمال ہوں، وسیم اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

waseem akhtar speech
waseem akhtar speech

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمیں حکومت بنانے میں استعمال کیا جاتا رہا اب کوشش کی جا رہی ہے کہ حکومت توڑنے میں بھی استعمال ہوں، ماضی کے تجربے کے مطابق ہم چاہیں گے کہ پہلے کچھ کر کے دکھایا جائے صرف سیاسی بیان ہی کافی نہیں۔

کورنگی میں سماجی تنظیم ’’ڈیوکون‘‘ کی جانب سے 94 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر کورنگی زون کے 8 اسکولوں کے 900 اسٹوڈنٹس کے لئے عطیہ کیا جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمیئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کے عوام دونوں جماعتوں، جو حکومت میں ہیں کی طرف دیکھ رہی ہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سندھ کی ترقی کے حوالے سے جو معاہدہ ہوا اس پر عمل کیا جائے اب صرف سیاسی بیانات کا نہیں عمل کا وقت ہے، ایم کیو ایم وہی فیصلہ کرے گی جو عوام کے مفاد میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ’’ڈیوکون‘‘ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر تعلیم پر کام کر رہے ہیں۔یہ بہت اہم شعبہ ہے کہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا جائے مگر ہمارے ملک میں 73 سال کے دوران تعلیم کے شعبے میں سب سے کم بجٹ رکھا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم حکومت گرانے میں ساتھ دے، سندھ میں وزارتیں دینے کیلئے تیارہیں، بلاول بھٹو

وسیم اختر نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ تعلیم ترجیحات میں شامل نہیں، اسکول کاغذوں پر تو ہیں مگر اس طرف عملی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔این جی اوز اور پرائیویٹ سیکٹر تعاون نہ کرتے تو صورتحال بہت خراب ہوتی، کورنگی کے صنعتکار اسکولوں کو ایڈاپٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ زمانہ آگیا کہ ہم مخیر حضرات سے اپیل کر رہے ہیں کہ ادارے چلانے میں تعاون کریں ،کاٹی کے صدرجنید نقی نے کہا کہ تعلیم پر زیادہ توجہ ہونا چاہئے۔ ’’ڈیوکون ‘‘تعلیم پر بہت کام کر رہا ہے۔

Related Posts