اقتصادی سروے حکومت کے منہ پرطمانچہ، وزیراعظم کومستعفی ہوجاناچاہئے۔مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتصادی سروے حکومت کے منہ پرطمانچہ، وزیراعظم کومستعفی ہوجاناچاہئے۔مریم اورنگزیب
اقتصادی سروے حکومت کے منہ پرطمانچہ، وزیراعظم کومستعفی ہوجاناچاہئے۔مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اقتصادی سروے کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز وزیرِ خزانہ کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 21-2020 کے اقتصادی سروے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی سروے حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وزیرِ اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو اقتصادی سروے سے قبل استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی حکومت کا جاری کیا گیا اکنامک سروے عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سروے میں قرض اور بے روزگاری میں اضافے کا اعترافِ جرم کیا گیا۔ حکومت نے عوام کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے کا اعترافِ گناہ بھی کیا ہے۔ حکومت نے تسلیم کیا کہ50 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے پاکستان اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ کٹھن حالات میں حکومت نے دور اندیش فیصلے کئے، ملکی معیشت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، اور اقتصادی اعشاریئے بہتر ہورہے ہیں،ٹیکس وصولیاں 11فیصد زائد ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان اکنامک سروے 21-2020 پیش کیا جس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے محصولات وقار مسعود بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: معیشت بہتر ہورہی ہے، ٹیکس وصولیاں 11فیصد زائد ہیں، شوکت ترین

Related Posts