عمران خان کے خلاف غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں۔ ملیحہ لودھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے خلاف غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں۔ ملیحہ لودھی
عمران خان کے خلاف غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں۔ ملیحہ لودھی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے غیر ملکی سازش کے بیانیے کی کوئی حقیقت نہیں۔ خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ حکمتِ عملی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکا سازش پر مجبور ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ عدم اعتماد بیرونی سازش، عمران خان کا لاہور میں کل احتجاج کا فیصلہ

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی میں امریکا کو اتنا خفا کرنے والی کوئی چیز نہیں تھی۔ غیر ملکی سازش کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔ مداخلت اور سازش دو الگ باتیں ہیں۔

سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک سے بھیجے گئے سفارتی مراسلوں میں سخت زبان کا استعمال ہوجایا کرتا ہے تاہم اس سے یہ مراد نہیں لیا جاسکتا کہ پاکستان کے خلاف کوئی غیر ملکی سازش کی گئی۔

ملیحہ لودھی کا تعارف

سابق پاکستانی سفیر اور 69 سالہ سیاسی سائنسدان ملیحہ لودھی اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مندوب کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں اور ملیحہ لودھی وہ پہلی خاتون تھیں جنہیں اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کی حیثیت دی گئی۔

قبل ازیں ملیحہ لودھی نے کورٹ آف سینٹ جیمز میں پاکستانی ایلچی اور دو مرتبہ امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ انہوں نے پاکستان انکاؤنٹر ودھ ڈیموکریسی (جمہوریت کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ) کے نام سے کتاب بھی لکھی۔ 

Related Posts