افغانستان میں دہشت گردی میں اضافہ قیامِ امن کیلئے خطرناک ہے۔ملالہ یوسف زئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور انڈیا دوست بن جائیں،ملالہ یوسفزئی کا خواب
پاکستان اور انڈیا دوست بن جائیں،ملالہ یوسفزئی کا خواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمسن ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی میں حالیہ اضافہ جمہوریت اور افغان امن عمل کیلئے خطرناک ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اپنے تازہ ترین بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کابل میں اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت میں اسکول کے بچوں کو ہولناک حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

نوبل انعام یافتہ شہری ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ جن بچوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، ان میں سے اکثر لڑکیاں تھیں جو حملے سے براہِ راست متاثر ہوئیں۔ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ افغان امن عمل کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

رکنِ تنظیمِ انسانی حقوق ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے جمہوریت کیلئے بھی خطرناک ہیں۔ عالمی برادری کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکول جانے والے بچوں اور بچیوں کی حفاظت کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت بارشی میں گزشتہ روز سید الشہدا ہائی سکول کے قریب اُس وقت دھماکے ہوئے جب اسکول میں چھٹی کا وقت تھا اور طلبہ اسکول سے نکل رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  کابل میں اسکول کے قریب 3 دھماکے، 25 افراد جاں بحق

Related Posts