خواتین طلاق کے بعد بھی شوبز میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ ملائکہ اروڑا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایلفا کوڈرز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ خواتین طلاق کے بعد بھی شوبز انڈسٹری میں آگے بڑھ سکتی ہیں، حالانکہ جب میں نے ارباز خان سے طلاق لی، مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں نے سابق شوہر ارباز خان سے شادی کا فیصلہ گھریلو دباؤ کے تحت نہیں بلکہ ذاتی طور پر کیا۔ جس خاندان سے تعلق رکھتی ہوں، وہ لڑکیوں پر شادی کیلئے دباؤ نہیں ڈالتا۔

گفتگو کے دوران ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے اور کیرئیر کو آگے بڑھانے کی آزادی دی تاہم میں خود شادی کے متعلق سوچ رہی تھی اور 22 سے 23سال کی عمر میں ہی شادی کا خیال میرے ذہن میں آچکا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ کسی نے مجھے جلد شادی کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا اور 25سال کی عمر میں ارباز خان سے شادی کا فیصلہ میں نے بہترین آپشن سمجھتے ہوئے کیا۔  پھر کچھ سال بعد احساس ہوا کہ مجھے  زندگی میں کچھ اور بھی کرنے کی خواہش ہے۔

اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی خوشی چاہئے تھی، زندگی میں اطمینان اور خوشی کا احساس ضروری لگ رہا تھا۔ طلاق لینے کے بعد عموماً ہر کوئی آپ کو حقارت سے دیکھتا ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ علیحدگی کے بعد بھی کیرئیر میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

Related Posts