پاکستانی ویب سیریز اور فلمیں نیٹ فلکس پر نشر نہ ہونے کی اہم وجہ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ویب سیریز اور فلمیں نیٹ فلکس پر نشر نہ ہونے کی اہم وجہ؟
پاکستانی ویب سیریز اور فلمیں نیٹ فلکس پر نشر نہ ہونے کی اہم وجہ؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ویب سیریز اور فلموں کے نیٹ فلکس پر نشر نہ ہونے کی وجہ معروف پاکستانی پروڈیوسر نبیل قریشی نے بتا دی۔

حال ہی میں ایک ویب شو میں نبیل قریشی نے بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے عالمی سطح پر پاکستانی سنیما کی رسائی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔

نبیل قریشی کا نیٹ فلکس تک پاکستانی ویب سیریز اور فلموں کی رسائی نہ ہونے کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستانی کانٹینٹ کو نیٹ فلکس پر جگہ پاکستان بھارت کشیدگی کی وجہ سے نہیں ملتی۔

اُنہوں نے کہا کہ جب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تب سے میں یہ بات لوگوں کو بہت واضح انداز میں بتا رہا ہوں لیکن وہ سمجھتے نہیں۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ فلکس کا پہلا ہیڈ آفس لاس اینجلس میں ہے جبکہ انہوں نے اپنا ریجنل آفس بھارت میں کھولا ہے اور وہاں پاکستان کی رسائی نہیں ہے۔

نبیل قریشی نے کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ ابھی دنیا میں ففتھ جنریشن وار چل رہی ہے اور اب یہ پاک بھارت دوستی صرف باتوں کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اب یہ حقیقی بنیاد پر ممکن نہیں ہے۔

نیٹ فلکس کسی بھی پاکستانی فلم کے حقوق نہیں خرید رہا اور اگر قسمت سے کوئی پاکستانی کانٹینٹ وہ خریدتے بھی ہیں تو وہ اتنی کم ادائیگی کر رہے ہیں کہ کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں نیٹ فلکس کا ریجنل آفس قائم ہونے سے پاکستانی کانٹینٹ کی نیٹ فلکس تک رسائی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

Related Posts