پاکستان میں کسی بھی ادارے کو اجارہ داری کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmood Maulvi is criticizing the cartelization issue in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں زائد قیمتوں اور قلت کے باعث پیدا ہونیوالے مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت کو ملک میں اجارہ داری سسٹم ختم کرنے کیلئے مقابلے کی فضاء کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے ہر چند روز بعد ملک میں کسی نہ کسی چیز کا بحران پیدا ہوجاتا ہے، کسی بھی شعبے میں مقابلے کی فضاء نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کیلئے اپنی رٹ قائم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ حکومت کسی بھی شعبے میں اجارہ داری ختم کرنے کیلئے مقابلے کا رجحان پیدا کرے کیونکہ مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے پیداوار بڑھانے اور قیمتوں میں کمی پر توجہ نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی شعبے میں زیادہ انتخاب کے مواقع ہوں تو ادارے اپنی پیدا وار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں کمی کیلئے بھی خاص اقدامات کرتے ہیں لیکن مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے مخصوص ادارے اپنی ڈگر پر چلتے ہوئے من مانیاں کرتے ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں گندم کا بڑا بحران آنیوالا ہے،حکومت فوری اقدامات اٹھائے، محمود مولوی

محمود مولوی نے کہا کہ حکومت کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کو مکمل فعال کرے اور ملک میں مقابلے کی فضاء کو پروان چڑھائے تاکہ اداروں کی اجاری داری کے مسئلے سے نمٹا جاسکے۔

Related Posts