گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، ایمانویل میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔ترک صدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، ایمانویل میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔ترک صدر
گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، ایمانویل میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔ترک صدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گستاخانہ خاکوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلم دشمن رویہ اختیار کیا جس پر رجب طیب اردوان نے کہا کہ فرانسیسی صدر کو دماغی علاج معالجے کی اشد ضرورت ہے۔

فرانس میں مسلمانوں کے دلی جذبات کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو فروغ دیا جارہا ہے جس پر ترکی سمیت دُنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلمانوں پر جنگجو جذبات غالب ہیں۔

قبل ازیں فرانس لرز اٹھا جب ایک شخص نے اُس استاد کا سر قلم کردیا جس نے آزادئ اظہار کی ایک کلاس میں نبئ آخر الزمان ﷺ کے گستاخانہ خاکے استعمال کیے تھے۔

گستاخانہ خاکوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ میکرون نامی اِس شخص کو مسلمانوں اور اسلام سے آخر کیا مسئلہ ہے؟ میکرون کو دماغی سطح پر علاج کی ضرورت ہے۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ ایسے موقعے پر کیا کہا جائے جب ایک سربراہِ مملکت آزادئ ایمان کو نہ سمجھے اور اپنے ملک میں رہنے والے لاکھوں افراد سے ایسا سلوک کرے جو مختلف مذہب سے تعلق رکھتے ہوں؟

دوسری جانب فرانس نے اپنے صدر کے خلاف بیان پراپنے سفیر کو ترکی سے واپس بلا لیا۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا تھا کہ غصہ اور بے عزتی کوئی طریقہ نہیں ہے جبکہ صدر رجب طیب اردگان سن 2002ء سے ہی اسلام پسند رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ

Related Posts