ریہ ماہی کا دماغ 40کروڑ سال سے ارتقاء کے سفر سے گزر رہا ہے۔ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریہ ماہی کا دماغ 40کروڑ سال سے ارتقاء کے سفر سے گزر رہا ہے۔ماہرین
ریہ ماہی کا دماغ 40کروڑ سال سے ارتقاء کے سفر سے گزر رہا ہے۔ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریہ ماہی جسے انگریزی میں لنگ فش کہا جاتا ہے، پانی کے اندر اور باہر دونوں طرح سے سانس لینے کے باعث مشہور ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 40 کروڑ سال سے لنگ فش کا دماغ ارتقاء کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں فلنڈرز یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لنگ فش کا دماغ گزشتہ 40 کروڑ سال سے ارتقاء کے عمل سے گزر رہا ہے جبکہ یہ مچھلی ڈائنوسار کے دور سے بھی پرانی قرار دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

Fossil Lungfish Skull
(فوٹو: سائیٹیک ڈیلی)

ماہرین کا کہنا ہے کہ لنگ فش جھینگے، کیکڑے اور چھوٹی موٹی مچھلیاں کھاتی ہے اور افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں کے پانیوں میں زندگی گزارتی ہے جہاں بارش نہ ہونا اور خشک سالی طویل عرصے سے اہم مسائل رہے ہیں۔

تمام تر تحقیق کے نتائج بین الاقوامی جریدے ای لائف میں شائع ہوئے ہیں جو لنگ فش کے دماغ کے ارتقاء کے سفر پر روشنی ڈالتے ہیں کہ دماغ کے مختلف حصوں نے مختلف ادوار میں کس طرح نشوونما پائی۔

تحقیقی مطالعے میں شامل ڈاکٹر کلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ لنگ فش کے دماغ نے مسلسل ترقی کی اور اپنی 40 کروڑ سالہ تاریخ میں ان مچھلیوں نے دیگر صلاحیتوں کے مقابلے میں اپنی سونگھنے کی صلاحیت پر زیادہ انحصار کیا ہے۔

ڈاکٹر کلیمنٹ نے مزید کہا کہ دیگر مچھلیوں کے مقابلے میں ریہ ماہی نے ایک الگ روئیے کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ دوسری مچھلیاں عموماً اپنی آنکھوں کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ 

 

Related Posts