واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک:واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس سے صارفین کو ایک بڑی مشکل سے نجات مل جائے گی۔

موصول ہونے والے پیغامات کو بے دھیانی میں ڈیلیٹ کرنے کی غلطی تو سب ہی کرتے ہیں اور بعد ازاں پریشانی کا سامنا بھی۔ اب اس پریشانی سے جان چھڑوانے کے لیے واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ڈیلیٹ شدہ پیغامات کو دوبارہ سے حاصل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔اس نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے حذف شدہ پیغامات کو دوبارہ سے واپس لانے کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، اس فیچر کو جلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔

اب اگر صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے میسج کو حذف کیا گیا تو اِن کی اسکرین پر ایک چھوٹا سا پاپ اپ دکھائی دے گا جو حذف شدہ پیغام کو ان ڈو (واپس موصول)کرنے کا آپشن دے گا، یہ پاپ اپ چند سیکنڈ کے لیے اسکرین پر موجود رہے گا۔

یہ نیا فیچر میڈیا فائلز، وائس نوٹ اور دستاویزات کو بھی واپس لانے کے لیے میسر ہوگا یا نہیں اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ صارف کو اپنی ڈسپلے پکچر میں تبدیلیاں کرنے کا بھی آپشن فراہم کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف بیٹا صارفین کے استعمال کے لیے زیرِ آزمائش ہیں، یہ فیچر کامیاب ہونے پر سب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:فیس بک میسینجر پر پرائیویسی فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر کے ساتھ صارفین کے نمبر اور پرائیویسی سے متعلق بھی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Related Posts