طویل عرصہ تک چلنے والا پاکستانی ڈرامہ ’’نند‘‘ اختتام کے قریب پہنچ گیا، آخری قسط ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

drama serial Nand

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستانی ڈرامہ شائقین کو 2020 سے اپنے سحر میں جکڑ کر رکھنے والا ڈرامہ ’’ نند ‘‘اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا، آخری قسط ریکارڈ کرلی گئی۔

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے ایک پیغام میں شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2020 سے ٹی وی اسکرین پر چلنے والا ڈرامہ نند اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے اور اس ٹاپ ریٹڈ ڈرامہ کی آخری قسط ریکارڈ کرلی گئی ہے اورڈرامہ جلد ختم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:لوگ مجھ پر بے جا تنقید نہ کریں‘ اپنی آخرت کی فکر کریں، جویریہ سعود

سیریل نند جنوری میں اپنی 100 اقساط کو مکمل کرکے طویل ترین چلنے والا پاکستانی ڈرامہ بن چکاہے، اس ڈرامہ میں شروع میں فائزہ علی جبکہ بعد میں ان کی جگہ جویریہ سعود نے نندکااہم کردار ادا کیا۔

ڈرامے کی کاسٹ میں منال خان ، شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ایاز سمو، ٹیپو شریف، سنبل انصاری، جویریہ سعود ، مہوش قریشی اور دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ اس ڈرامے کی کہانی ثمینہ اعجاز نے لکھی ہے اور ذیشان علی زیدی نے ہدایتکاری کی ہے،ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی یہ ڈرامہ ایک اہم کامیابی ثابت ہوا ہے۔

Related Posts