لوگ مجھ پر بے جا تنقید نہ کریں‘ اپنی آخرت کی فکر کریں، جویریہ سعود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ مجھ پر بے جا تنقید نہ کریں‘ اپنی آخرت کی فکر کریں، جویریہ سعود
لوگ مجھ پر بے جا تنقید نہ کریں‘ اپنی آخرت کی فکر کریں، جویریہ سعود

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کی نامور اداکارہ جویریہ سعود نے کچھ دنوں قبل ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کی تھیں‘ جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ویڈیوز میں جویریہ سعود ان کی بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم موجود تھے‘ جبکہ اس دوران انہوں نے انگریزی گانے پر پرفارم کیا۔

https://www.facebook.com/728107896/videos/10157038299077897/

ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد بعض لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بچوں پر تلخ کمنٹس کیے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس وبا کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر نہیں کرنا چاہئے۔

جس پرجویریہ سعود نے ان تمام افراد کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی اور انہیں اپنی آخرت کی فکر کرنے کا مشورہ دیا۔

Related Posts