پیپلزپارٹی عوام کیلئے لاک ڈاؤن کرکے خود کل ریلی نکالے گی، تیاریاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations for the October 18 PPP meeting,

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کورونا کے معاملے پر بھی سیاست، پیپلز پارٹی کا دوہرا معیار سامنے آگیا، ایک طرف تو کراچی میں کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈائون ہورہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اسکول کھولنے سے انکاری تھی مگر دوسری طرف کل ریلی نکالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں لوگوں نے کہا کورونا واپس آ گیا میں کہتا ہوں کورونا گیا ہی نہیں۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کورونا کو ختم کر بیٹھے، چند روز قبل اسکول کھولنے کے مخالف سعید غنی نے اتوار کو ریلی نکالنے کا بھی اعلان کردیا۔

کورونا وائرس کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون ہے مگر پیپلزپارٹی کو سیاست کے میدان میں مقابلے بازی کی فکر لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:غداری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو نام لے لے کر بے نقاب کرینگے،مریم اور نگزیب

سعید غنی نے نہ صرف ایم کیو ایم بلکہ عمران خان پر بھی تنقید کرڈالی۔ایک طرف تو ریلی کے مقابلے میں ریلی نکالنے کا اعلان مگر سعید غنی ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ ہم نفرت کی سیاست کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

Related Posts