پولیس و دیگر صوبائی محکموں کی مخالفت، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونیکا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس و دیگر صوبائی محکموں کی مخالفت، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونیکا خدشہ
پولیس و دیگر صوبائی محکموں کی مخالفت، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونیکا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر مؤخر کیے  جانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، پولیس اور دیگر صوبائی محکموں نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی مخالفت کردی۔

پولیس اور دیگر محکموں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے فورس دستیاب نہیں کرسکتے، جس کے بعد پولیس حکام نے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا۔

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا حتمی فیصلہ آج بروز جمعہ 30 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی سابق وزرا کے ہمراہ ایک اور آڈیو لیک، نئے انکشافات سامنے آگئے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات اس سے قبل دو بار ملتوی ہوچکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہونی تھی۔

24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے تھے۔

رواں سال جون میں ہونے والے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔

Related Posts