عمران خان کی سابق وزرا کے ہمراہ ایک اور آڈیو لیک، نئے انکشافات سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، عمران خان
انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں تین لوگ ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی آڈیو لیک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں آپ (شاہ محمود قریشی)، سیکریٹری خارجہ اور اعظم خان شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا،  ڈی چوک جانے کی دھمکی

سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبینہ آڈیو کلپ میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میٹنگ میں ہمیں کہنا ہے کہ چپ کرکے اپنی مرضی کے منٹس نکال لیں۔ اعظم کہہ رہا ہے کہ منٹس بنا لیتے ہیں، پھر فوٹو اسٹیٹ کروا کے رکھ لینا ہے۔

مبینہ آڈیو کلپ میں اعظم خان کہتے ہیں کہ یہ سائفر 8 یا 9 تاریخ کو آیا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میٹنگ 7 کو ہوئی۔ ہم نے کسی بھی صورت امریکیوں کا نام نہیں لینا ہے لیکن ایشو یہ ہے کہ پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے۔

سابق وزیر اعظم مبینہ آڈیو کلپ میں کہتے ہیں کہ یہ آپ سب کیلئے بہت اہم ہے کہ کس ملک سے یہ لیٹر آیا؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا جس پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہیں۔

سابق وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر مبینہ آڈیو کلپ میں کہتے ہیں کہ آپ جان کے لیٹر کہہ رہے ہیں جبکہ یہ لیٹر نہیں ہے، میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔ عمران خان کہتے ہیں وہی ہے نا، ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے۔ 

عمران خان آڈیو کلپ میں کہتے ہیں کہ لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی بات سمجھ میں نہیں آئے گی۔ عوامی جلسے میں ایسے ہی بات کی جاتی ہے۔ آڈیو کلپ میں سابق وزیر خارجہ کی موجودگی کا اشارہ بھی ملتا ہے تاہم شاہ محمود قریشی زیادہ بات نہیں کرتے۔

Related Posts