سابق کمشنر لیاقت چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر بیان ریکارڈ کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاقت علی چٹھہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر مستعفی سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 5روز قبل سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے الیکشن میں سنگین بے ضابطگیوں پر سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کے دوران ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جو امیدوار الیکشن کے دوران جیت رہے تھے، ہم نے انہیں ہروایا، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی دھاندلی کے ذمہ دار ہیں، انہیں بھی مستعفی ہونا چاہئے تاہم الیکشن کمیشن نے بیان کی تردید کی۔

ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کے علاوہ ملک کے مشہورومعروف سیاست دانوں نے بھی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر اپنا ردِ عمل پیش کیا۔ سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میرے لیاقت علی چٹھہ سے قریبی تعلقات ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی اور راولپنڈی کے علاوہ جہلم، اٹک اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو بیان دینے کیلئے نوٹس بدھ کو بھیجا گیا۔

Related Posts