میڈیا اینکرز پر پابندی: لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا حکام کو طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore-High-Court.jpg
Lahore-High-Court.jpg

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائی کورٹ نے میڈیا اینکرز پر پابندی لگانے پر پیمرا حکام کو عدالت میں طلب کر لیا  ہے جبکہ وفاقی ادارے کی طرف سے عائد پابندی بھی معطل کردی۔

عدالت نے ٹی وی ٹاک شوز میں میڈیا اینکرز پر بطور مہمان شرکت پر لگائی جانے والی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی پابندی پر عمل درآمد فوری طور پر روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے لاہور میں آلودگی کا ذمہ دار بھارت اور مودی حکومت کو قرار دے دیا

عارف حمید بھٹی سمیت دیگر اینکرز نے پیمرا کی پابندی کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کے ساتھ ساتھ درخواست میں نامزد دیگر فریقین کو بھی جواب طلبی کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

ہائی کورٹ میں سینئر اینکرز کی دائر کردہ درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید نے کی اور پیمرا کے ہدایت نامے پر عمل  درآمد روکنے کے احکامات صادر کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے وضاحت کی کہ کسی صحافی یا کمپیئر کو ہم نے ٹی وی چینل کے ٹاک شوز میں شرکت سے نہیں روکا بلکہ ادارے کے گزشتہ بیان کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے گزشتہ روز جاری کیے گئے وضاحتی بیان کے مطابق کسی ٹاک شو میں صحافیوں کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں، نہ ہی پیمرا کے بیان کا یہ مطلب ہے کہ اظہارِ رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔

وضاحتی بیان کے مطابق اینکر پرسنز کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطۂ اخلاق) پر ایڈوائزری کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے ، جبکہ پیمرا آزادی اظہارِ رائے کے خلاف نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: صحافیوں کو ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت سے نہیں روکا گیا۔پیمرا کا وضاحتی بیان

Related Posts