فواد چوہدری نے لاہور میں آلودگی کا ذمہ دار بھارت اور مودی حکومت کو قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری نے لاہور میں آلودگی کا ذمہ دار بھارت میں مودی حکومت کو قرار دے دیا
فواد چوہدری نے لاہور میں آلودگی کا ذمہ دار بھارت میں مودی حکومت کو قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں آلودگی کا ذمے دار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتِ ماحولیات نے وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہوئے انہیں آگاہ کیا کہ لاہور میں فضائی آلودگی کی بڑی وجہ بارڈر پار کی صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گیا، شرکاء کا رات لاہور میں گزارنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ داتا کی نگری لاہور میں آلودگی کا تناسب واہگہ بارڈر کی نسبت سے آدھا ہے جبکہ دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد آگ لگا دی جاتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کے شہروں میں فصلوں کو لگائی جانے والی آگ ایک بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے جبکہ نریندر مودی کی حکومت ہر معاملے میں ناکام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی۔

انہوں  نے دو روز قبل ٹوئٹر پیغام میں  کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے نفرت میں اندھے ہوکر کچھ نام نہاد لبرلز اسلام آباد کی جانب رواں دواں انتہا پسندانہ مارچ کی حمایت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں ایسے مارچ کی کامیابی کا مطلب پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے جبکہ سیاسی تماش بینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی، فواد چوہدری

Related Posts