لاہور قلندرز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلا موبائل ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندرز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلا موبائل ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا
لاہور قلندرز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلا موبائل ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اہور قلندرز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلا قلندرز موبائل ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز موبائل ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کیا۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک مرتبہ پھر تعاون کیا جس کے شکر گزار ہیں۔ لاہور قلندرز کھیل کے میدان میں ہاری ہے مگر ویکسینیشن سینٹر قائم کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ویسے بھی ہار جیت کا کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لاہور  قلندرز رانا عاطف نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ لاہوریوں کو کورونا سے محفوظ کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے سو آج ہم نے یہ عہد بھی پورا کردیا ہے۔ ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکی۔

عاطف رانا نے کہا کہ امید ہے ویکسی نیشن لگوانے کےمعاملے میں لاہوریے اچھا پرفارم کریں گے ، 6 ماہ میں تمام لاہوریوں کی ویکسی نیشن کرنا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس گزر گئے

Related Posts