ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسز پر KUTS کا پروگرام بااثر افراد کے دباؤ کی وجہ سے منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسز پر KUTS کا پروگرام بااثر افراد کے دباو کی وجہ سے منسوخ
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسز پر KUTS کا پروگرام بااثر افراد کے دباو کی وجہ سے منسوخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی نے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیز سے متعلق مسائل پر بحث مباحثہ کا پروگرام رکھا تھا،مباحثہ 18فروری بروز جمعہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جانا تھا،تاہم مبینہ طور پرسابق چیئرمین ایچ ای سی سمیت جامعہ کراچی میں موجود دو اعلیٰ عہدوں پر موجود شخصیات کے دباؤ میں آکر پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر طارق بنوری کے بطور چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کے خلاف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس میں بڑے پیمانے پر غبن کرنے اور تعلیم کے نام پرجعل سازیوں سے اعزازات حاصل کرنے والوں کی جانب سے مسلسل پروپیگنڈا کیا جاتارہا ہے،ڈاکٹر طارق بنوری کی پالیسز سے خائف افسران نے کراچی یونیورسٹی کے معزز اساتذہ کے سامنے پول کھلنے اور اساتذہ کے ان سے متعلق سوالات کے جوابات سے خائف ہو کر پروگرام کو ہی منسوخ کرادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیچر سوسائٹی کے بعض اساتذہ جن میں ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹرفردوس عمران علی سمیت دیگر شامل ہیں، انہوں نے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں کہ 18فروری کو طے شدہ پروگرام ہر صورت منعقد کیا جائے،تاہم ٹیچر سوسائٹی کے دیگر انتظامیہ کو دبا ؤ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پروگرام نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی تعلیم کی بہتری کے لئے لائی جانے والی اصلاحات سے خائف بعض افسرا ن نے ان کے خلاف سخت پروپیگنڈ ے شروع کررکھے ہیں جس کی وجہ سے وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،تاہم ان استعفیٰ وزارت تعلیم نے قبول نہیں کیا تھا،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ کی چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری سے ملاقات کی وجہ سے وزارت کے بعض افسران کی جانب سے وضاحت مانگی گئی تھی۔

جامعہ کراچی ٹیچر سوسائٹی (KUTS)کے صدر شاہ عالی القدرسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ہم نے پروگرام رکھا تھاجس کو ہم نے خود ہی ختم کردیا ہے کیوں کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ ان کو پروگرام میں مدعو کرنا چاہئے،البتہ اگر فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو اس صورت میں انہیں ضرور مدعو کیا جائے گا۔

کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محسن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہماری مختلف کمیٹیاں ہیں جو سیمینار منعقد کراتی ہیں اور کڈر کی سیمینار کمیٹی کے کنونیئر مقصود علی انصاری ہیں، جب کہ اب کے ساتھ عظمیٰ عاشق، معروف بن رؤف، طہ بن نیاز سمیت دیگرہیں، جنہوں نے یہ سیمینا رمنعقد کرنا ہے، اس کے منسوخ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تاہم سیمینا رکمیٹی کے کنوینئر نے متعددبار رابطہ کرنے پر فون ریسیو نہیں کیا۔جب کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اگر مجھے بلایا گیا تو میں ضرور جاؤں گا۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی کے سامنے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

واضح رہے کہ ٹیچر سوسائٹی نے جس موقف کو اپنا کر پروگرام ملتوی کیا ہے، اس موقف کی نفی ان کے مدعو کرنے سے ہی ہورہی ہے کیوں کہ طارق بنوری کا عدالت میں زیر سماعت کیس دو ہفتے قبل کا نہیں بلکہ کئی ماہ پرانا ہے۔

Related Posts